• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں سسپنس سے بھرپور تھیٹر پلے 39؍ اسٹیپس پیش

کراچی(ذیشان صدیقی/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے منعقدہ 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہےبدھ کے روز تھیٹر پلے 39؍اسٹیپس پیش کیا گیا ، اردو اور انگریزی زبان میں پیش کیا جانے والا یہ کھیل اپنی نوعیت کی کامیاب کوشش رہی۔ اس کی کہانی دلچسپ اور سسپنس سے بھرپور تھی جس کی ہدایات مظہر سلمان نورانی اور سید منتظر نے انجام دیں۔ جب کہ یہ کھیل پیٹرک بارلو نے تحریر کیا ہے۔ جس کی کہانی مرزا بیگ نامی ایک کردار کے گرد گھومتی ہے،لیکن اس کردار کی زندگی میں اس وقت تبدیلی رونما ہوتی ہے جب کہ اس کی اپارٹمنٹ میں پُراسرار طور پر ایک خاتون ارم رفیق قتل کردی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید