بیجنگ (جنگ نیوز) چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بدھ کو روس اور منگولیا کے ساتھ قریبی سہ فریقی تعلقات کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس اور منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ باہمی اعتماد کو فروغ دیاجاسکے، چینی ریاستی میڈیا کے مطابق یہ تجویزانہوں نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملاقات میں کیا جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی۔چین، روس اور منگولیا کے تعلقات حالیہ برسوں میں مضبوط ہوئے ہیں، منگولیا ایس سی او کا رکن نہیں ہے، جو چین کی قیادت میں یوریشیائی سیکیورٹی بلاک ہے، بلکہ 2004 سے ایک مبصر ریاست کے طور پر اس نے اس بلاک میں شمولیت اختیار کی ہوئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین کے دوسرے بڑے عہدیدار لی نے روسی وزیر اعظم میخائل میشسٹن اور منگولیا کے وزیر اعظم ایل اویون اردینی سے کہا کہ "چین روس اور منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی اعتماد کو مزید بڑھایا جا سکے، کوآرڈینیشن کو مضبوط کیا جا سکے اور گہرے سہ فریقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔