• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون اجلاس، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوشیش قابل تعریف، علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون کا 23واں اجلاس اور پاکستان کی جانب سے میزبانی خوش آئند ہے، امید ہے کہ مظلوم مسلمانوں بلخصوص کشمیری عوام کی داد رسی اور دیگر اہم امور پر بھی پاکستان کی جانب سے قائدانہ کر دار ادا کیا جائے گا، پاکستان میں اس اجلاس کا انعقاد عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابی کا ثبوت ہے، خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوشیش قابل تعریف ہے، علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے اس اجلاس میں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تو سیع پر زور دینا ایک اہم قدم ہے جو خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے موقع پیدا کرے گا اور ایسی کاو شیں پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت اور کردار کو مذید مستحکم کریں گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید