کراچی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کی حفاظت کریں گے، انتہاپسندی کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی طاقت ہمارے پیارے ملک کی ترقی کو پٹڑی سے نہیں اتار سکتی۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس المناک دن کو یاد کرتے ہوئے، جب 180بہادر جیالوں نے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں جمہوریت، انصاف اور قربانی کے اصولوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔