پشاو ر( وقائع نگار )پاکستان ٹیلی ویژ ن پشاور سنٹر کے جنرل منیجر ابراہیم کمال نے کہا ہےکہ پاکستان ٹیلی ویژن اپنی روایات اور ثقافت کے مطابق بہترین ڈرامے پیش کر رہا ہے پشاور سنٹر سے جلد ایسے ڈرامے پیش کرنے کیلئے تیار کئے جائیں گے جو کہ ہماری تہذیب اور ثقافت کے عکاس ہواور خیبر پختونخوا کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور کے سینئرصحافیوں کے دور ہ پشاور ٹیلی ویژن کے موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کیا