• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا کا مطالبا ت کے حق میں مظاہرہ

پشاور( لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا نے نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، فپواسا خیبر پختونخوا، فیڈریشن آف آل پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایڈ منسٹریٹو آفیسر زایسوسی ایشن اور آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائر فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے تنظیموں کے بڑی تعداد میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت الائنس کے صدر ڈاکٹر دلنواز،ال یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر ارباب امیر خسرو،انجنیئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیروز شاہ،پیوٹا کے صدر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان،پشاور یونیورسٹی کلاس فور کے صدر امداد خان سمیت یونیورسٹیوں کے دیگر تنظیموں کے صدور اور جی ایس نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کی جامعات کے لیے کسی قسم کا فنڈ مختص کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چونکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد اعلیٰ تعلیم ایک صوبائی معاملہ ہے، اس لیے وہ جامعات کو در کار مالی وسائل فراہم کرے۔
پشاور سے مزید