پشاور(وقائع نگار) ملاکنڈ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسرائیل کا ایران پر حملے کو افسوسناک قرار دیتےہوئے مذمت کی بانی صدر محمد شعیب خان ، صدر انعام اللہ، سینئر نائب صدر محمد سلمان شہزاد، نائب صدر ارسلان عالم خان اور ایگزیکٹیو وجنرل باڈی ممبران نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے رشتے بہت مستحکم ہے اورایران کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر مظالم کر رہا ہےاور ایران پر حملہ کرکے مسلم امہ کو للکارا ہے اور پاکستان کا ایران سے دیرینہ اور برادری کارشتہ ہے اورمسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہوکر او ائی سی کا اجلاس بلایا جائے کیونکہ اسرائیل نے فلسطین کے بعد یمن،ایران کو ہدف بنا لیا ہےاورمسلم امہ کو موجودہ حالات میں متحد ہونا پڑے گااور اگر مسلم امہ متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی انہوں نے کہا کہ مسلم امہ میں جن ممالک کے بھی اسرائیل کےساتھ تعلقات ہیں ان کو تعلقات منقطع کرنا چاہیے۔