• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو نے ناگزیر مرمت کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

پشاور(اے پی پی)پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ضروری اور ناگزیر مرمت کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق شاہی باغ گرڈ سٹیشن پشاورسے بجلی کی فراہمی16اور19 جون صبح 6 بجے سے دوپہر12 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے شاہ گئی ، کے ایس ایم، انڈسٹریل ناگمان، نادرن بائی پاس، بخشو پل، نثار، گڑھی حمزہ، اولڈ ناگمان، شاہ عالم، لطیف آباد، دلہ ذاک، سربلند پورہ، ثمرباغ ، نیو تخت آباد،نیو ناگمان اورخزانہ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔نوشہرہ سٹی کنداروگرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16 اور18 جون صبح 6 بجےسےدوپہر 12 بجے تک بند رہے گی ،جس کی وجہ سے کمپنی باغ اورنیو کمپنی باغ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔سوات ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی 16ور19 جون صبح 7بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی ،جس کی وجہ سے مٹہ ، خوازہ خیلہ ، شانگلہ ، مدین، درال، کھوار پاورہاؤس گرڈ سے منسلکہ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔مینگورہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16 اور18 جون صبح6 بجے سے صبح11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے مالم جبہ، ایکسپریس سید و شریف، بنڈائی ، مینگورہ 1، 2،3،4، کبل ، سیدو شریف، بری کوٹ2، گلکدرہ، مرغزار، سنیئڑ ہسپتال، کبل 3، گوگدرہ، تخت آباد، قمبر، سنگر، ایم ای ایس، حاجی بابا، سیدو بابا، شادارہ، اجرنگ، دریال فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔بشام گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16اور18 جون صبح6 بجے سے صبح11 بجے تک بند رہے گی۔
پشاور سے مزید