• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمید فاؤنڈیشن کا عطیہ خون کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد

پشاور( جنگ نیوز )فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عطیہ خون کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلڈ ڈونرز، امراض خون کے مریضوں و لواحقین سمیت باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود، معروف سماجی کارکن و صنعتکار اسد اشرف، سابق ایم این اے قیصر جمال آفریدی، فاطمید فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر طفیل محمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا بہت بڑی نیکی اور صدقہ جاریہ پے ہر صحت مند انسان سال میں 4مرتبہ باآسانی خون کا عطیہ دے سکتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر فاطمید فاؤنڈیشن بدر حسین نے اپنے خطاب میں پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امراض خون کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات میں پولیس کا اہم کردار ہے اس کے علاوہ انہوں نے تعلیمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جو فاطمید فاؤنڈیشن کیساتھ کئی برسوں سے تعاون کر رہے ہیں۔ آخر میں مہمانوں نے ادارے کے تمام شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔
پشاور سے مزید