• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے، بابر فیاض

پشاور(جنگ نیوز) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے رہنما بابر فیاض خلیل نے صوبائی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ بجٹ خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے الفاظ کا ہیر پھیر ہے جوکہ پچھلے مالی سال کی طرح حکومتی دعووئں کے بر عکس خسارے کا بجٹ ثابت ہوگا۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف سرپلس بجٹ پیش کرنے کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری طرف وفاق سے مختلف مدوں میں پیسے نہ ملنے کا رونا رو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ عوامی مسائل کا حل نہیں، بلکہ ایک سیاسی ڈرامہ ہے، جو زمینی حقائق سے کوسوں دور ہے۔
پشاور سے مزید