پشاور(جنگ نیوز) ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین فرنٹئیر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خون کے عطیات دینے والے نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ خون کا عطیہ کیا گیا ایک بیگ تین جانیں بچا سکتا ہے، انہوں نے بلڈ ڈونرز خراجِ تحسین پیش کیا۔