• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی !بہترین خدمات پر واٹر اینڈ سینیٹیشن کے عملے کو تحائف دیے گئے

پشاور (لیڈی رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر غیر معمولی فرائض سرانجام دینے والے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور مشینری کے عملے کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حیات آباد ناظمین نے ان کی کارکردگی کو سہرا تے ہوئے انہیں شیلڈز اور انعامات دیئے،اس موقع پر ڈی جی پی ڈی اے نعیم خان اور بلدیاتی نمائندے انور زمان لالا، میاں آصف، آصف باغی،مولانا انور شاہ مسلم خان، سیف الرحمان، عثمان مروت، اسامہ اور عمران خان سالارزئی بھی موجود تھے، ڈی جی پی ڈی اے نعیم خان نے کہا کہ حیات آباد کی خدمت آپ کے اور ہمارے فرائض میں شامل ہے اور جب یہ فرائض ایک ٹیم ورک اور مل کر کیا جاتا تو اس کے ذیادہ ثمرات عوام کو ملتے ہے،تمام بلدیاتی نمائندوں نے حیات آباد کی ترقی و صفائی ستھرائی پر کسی قسم کی کمپرومائز نہ کرنے کے اپنے عہد کو دہرایا۔
پشاور سے مزید