• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، 47 ناکے لگائے جائینگے

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج جمعہ کو احتجاج کی کال کے سلسلے میں راولپنڈی میں اہم مقامات پر پولیس کے 47خصوصی ناکے لگائے جائیں گے ۔ راولپنڈی پولیس کے تین ہزار سے زیادہملازمین سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تمام تھانوں کی دو،دو گاڑیاں اپنے علاقوں میں گشت کریں گی۔پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق گورڈن کالج کے سامنےلیاقت باغ ٹرن ،پیرودھائی موڑ ،سی ڈی اے چوک ،کیرج فیکٹری چوک ،بالمقابل جنگ بلڈنگ ، ریالٹو چوک ،کمیٹی چوک ،بالمقابل دربار شاہ دی ٹالیاں ،چاندنی چوک ،پنجاب کالج فار بوائز،شمس آباد سٹاپ ،ڈھوک کالاخان ،فیض آباد،آئی جے پی روڈ،کھنہ پل ، مہر علی شاہ یونیورسٹی ، ،باہتر موڑ ،پکٹ پنجاب کالج بالمقابل کوہ نور ملز،اوپل چوک بستی ،،ٹیکسلا چوک ، پیرودھائی موڑ،چئیرنگ کراس ،ایم ایچ چوک ،ٹی اینڈ ٹی چوک ،22نمبر چونگی ،میٹروسٹیشن صدر،مریڑچوک ،کچہری چوک ،شالیمار ہوٹل چوک ، پنجاب کالج نزد مورگاہ موڑ ،سواں پل ، پنجاب کالج قائد کیمپس ،گلزار قائد،عمارچوک ،چکری بازار،بسکٹ فیکٹری چوک ،جوڑیاں موڑ،دھاماں موڑ ،کلیال،داہگل ،سینٹرل جیل اڈیالہ ،گورکھ پور،چک بیلی موڑ ،جی ٹی چوک گوجرخان ،مندرہ ٹول پلازہ ،دولتالہ موڑ،بالمقابل پریس کلب کہوٹہ ،مریدچوک کلرسیداں میں پولیس پکٹس لگائی جائیں گی ۔
اسلام آباد سے مزید