• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل میں ملوث 16 سال سے اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار، کے پی پولیس کے حوالے

پشاور(آئی این پی )ایف آئی اے انٹرپول نے ایک کارروائی کے دوران 16سال سے اقدام قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کوسعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ملزم علی زمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم گزشتہ 16سال سے خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف سال 2008 میں تھانہ واری اپر دیر میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید