• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی اور عمانی بزنس مینوں میں لاکھوں ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) سفاتخانہ پاکستان مسقط عمان کے تحت پہلی پاکستان اومان بزنس کانفرنس مسقط میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی تاجروں کے لاکھوں ڈالر کے معاہدو ں پر دستخط کئے گئے۔پاکستانی کمپنیوں نے ہوم ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان، چاول، بچوں کے ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، پھل اور سبزیوں، دوا سازی، پلاسٹک اور کیمیکلز کے شعبوں میں برآمدی معاہدے کئے۔ ایکسپو میں عمان سے ایک ہزار سے زائد کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ایکسپو کو اومان کے حکومتی اور نجی شعبے کے جانب سے خوب سراہا گیا۔ایکسپو میں پاکستان سے دس مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 64پاکستانی کاروباری اداروں کے 172 کاروباری مندوبین جن میں خواتین کاروباری شخصیات بھی شامل تھیں نے شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید