• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہیں، ایاز پلیجو

ٹھٹھہ (شاہدصدیقی ) دریا بچاؤ مارچ قافلہ ایس یو پی کے چئیرمن سید زین شاہ ڈاکٹر صفدر عباسی ، سردار عبدالرحیم اور مسرور سیال کی قیادت میں ٹھٹھہ پہنچا تو والہانہ استقبال کیا گیا قافلہ کو ریلی کی صورت میں ایدھی سینٹر سے مین بس اسٹاپ تک لایا گیا، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے مین بس اسٹاپ پر دریا بچاؤ بیداری مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہیںکریں گے، وفاقی حکومت کے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے رد کرتے ہيں، چولستان ميں 6کینال نکالنے سے سندھ کا پانی بند ہو جائے گا۔ ارسا، واپڈا، سی ڈی ڈبلیو پی اور سی سی آئی تعصب سے بھرے ادارے ثابت ہوئے ہيں، چار سو کلوميٹر طويل سمندری حدود والا سندھ بيرزوگاری سے تڑپ رہا ہے، سندھ کے اعتراضات کے باوجود سی ڈی ڈبلیو پی نے متنازع منصوبوں کی منظوری کيوں دی، سندھ بنجر بنايا جا رہا ہے، سندھ اسمبلی، ايم پی ايز، ايم اين ايز کہاں ہيں، پينے کا پانی اور زراعت کا پانی بنيادی انسانی حق ہے، پارليمنٹ اور سی سی آئی سندھ کے پانی سے لاتعلق بنے ہوئے ہيں۔

ملک بھر سے سے مزید