• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم نے اراکین اسمبلی کو سرکاری اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حزب اختلاف کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری کو کوششیں رنگ لے آئیں اور محکمہ تعلیم نے اراکین اسمبلی کو سرکاری اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عادل عسکری نے اراکین اسمبلی کو گود لینے کی تجویز دی تھی جس کے بعدوزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے سندھ اسمبلی ارکان کوخط لکھ کرارکان اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے حلقے کے اسکولوں کو گود لینے کی دعوت دی تھی۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس پروگرام کو “Minister for Initiative for Adoption of School” کا نام دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں کراچی کے 74 اسکولوں کو 32 ارکان سندھ اسمبلی کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدر آباد سے 3 ارکان اسمبلی کو ایڈاپشن پروگرام کے تحت 11 اسکولوں کی نگرانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے 9 اسکولوں کو 2 ایم پی ایز نے گود لیا۔ ارکان اسمبلی کی طرف سے آنے والی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید