اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کرے،سیاسی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائے گی،وفاقی حکومت کو 26ویں آئینی ترمیم پر سیاسی اتفاق رائے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن اتفاق رائے کیلئے کوشاں رہے ہیں، رضا ربانی نے کہا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاسی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائے گی۔ یہ متفقہ آئین 1973کو مزید متنازع بنا دے گا۔ یہ فیڈریشن کے لئے بہت خطرناک ہوگا۔ وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کرے۔