• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود میں پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتار کے لئے ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کی سربراہی میں جمعرات کی شب مخصوص علاقوں کا گھیرائو کرکے آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 2ملزمان شدید زخمی ہوگئے ،شدید زخمی حالت میں گرفتار ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نجیب اللّٰہ اور فہیم جان کے ناموں سے ہوئی، ،ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی نے بتایاہے کہ آپریشن میں ضلع کی تمام تھانوں کی نفری کو طلب کیا گیا،آپریشن کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی سربراہی سینئرآفسران کر رہے تھے، آپریشن سے متعلق تمام صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں،اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا ، پولیس کا گھیراو توڑنے کے لیے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، جبکہ دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،زخمی ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید