• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ANP کی تجویز مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) آئینی ترمیم میں صوبہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل ہوئی تو ہر حد تک جائینگے ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے کیا، چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے صوبہ ہزارہ کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں اور کہا کہ اے این پی کے ایمل ولی خان کے خیبر پختونخوا کے نام کو مسترد کرتے ہیں آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید