کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ 8 ججز کی جانب سے جاری دوسری وضاحت پر آپ کی رائے کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار بینظیرشاہ ،ارشاد بھٹی ، مظہرعباس اور ماہر قانون زاہد ابراہیم نے کہاکہ الیکشن کمیشن اگر واقعی آزاد ہے تو اسے فرق نہیں پڑنا چاہئے کہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار سلیکٹ ہوں،جب تفصیلی فیصلہ آگیا تھا سپریم کورٹ کی طرف سے دوسری وضاحت کیوں آئی ہے ،مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت آئین سپریم کورٹ، پارلیمنٹ، ووٹ کی عزت سب کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔