• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زچگی موقع پر والدین کو رخصت دینے کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے زچگی کے موقع پر والدین کو رخصت دینے کے قانون Maternity and Paternity Leave Act 2023 پر عمل درآ مد نہ کئے جانے کا نوٹس لے لیا۔فنا نس ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھیجے گئے آفس میمو ر نڈم میں کہا ہے کہ تمام وزارتیں اور ڈویژن میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی ایکٹ 2023پر عملدرآ مد یقینی بنا ئی، فنا نس ڈویژن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض وفاقی ادارے مذکورہ بالا ایکٹ پر عمل درآ مد نہیں کر رہے۔آفس میمو ر نڈم میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وزارتیں اور ڈویژن اس قانون پر ا سکی روح کے مطابق عمل درآمد کریں۔ یاد رہے کہ اس ایکٹ کی رو سے زچگی کی صورت میں حاملہ خواتین پہلی زچگی پر 180دن‘ دوسری زچگی پر120دن اور تیسری زچگی پر90دن کی رخصت کی اہل ہیں۔تمام سر کاری اور نجی ادارے اس پر عمل درآ مد کے پابند ہیں۔اسی طرح مرد ملازمین کو بچے کی ولادت کی صورت میں تین مرتبہ 30دن کی رخصت ملے گی ۔اس قانون کی خلاف ورزی پر چھ ماہ کی قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔یہ قانون 20جون 2023سے نافذ العمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید