• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ پر اوراق گرا دئیے، سنوار کے جسد خاکی کی تصویر کے ساتھ حماس کو پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ پر اوراق گرادئیے، سنوار کے جسد خاکی کی تصویر کےساتھ حماس کو پیغام۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ پر اوراق گرائے ہیں جن میں شہید حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی تصویر اس پیغام کے ساتھ دکھائی گئی ہے کہ حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 32 افراد کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے اور جبالیہ کے شمال میں واقع اسپتالوں کا محاصرہ سخت کر دیا گیا ہے۔ جنوبی شہر خان یونس کے رہائشیوں کے مطابق ’’جو بھی ہتھیار پھینکے گا اور یرغمالیوں کو حوالے کرے گا اسے وہاں سے نکلنے اور امن سے رہنے دیا جائے گا‘‘۔ان اوراق کے الفاظ نیتن یاہو کے ایک بیان پر مشتمل ہیں جو انہوں نے بدھ کے روز مصر کی سرحد کے قریب جنوب میں واقع رفح میں سرگرم اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں سنوار کی شہادت کے بعد دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید