• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدت میں کمی، سولرپینلز کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

کراچی(این این آئی) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ طلب میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کا سامنا ہے۔3کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 4لاکھ 20 ہزار سے5لاکھ 50ہزارکے درمیان ہے۔ مارکیٹ کے رجحانات سے واقف افراد نے پیش گوئی کی ہے کہ سولر پینلز کی قیمتیں آنے والے مہینوں میں مستحکم رہ سکتی ہیں یا مزید بڑھ سکتی ہیں کیونکہ درآمدات کی حجم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمسی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے قابل تجدید توانائی کی طرف رجحان بڑھ گیا اور درآمدات میں اضافہ ہوا۔گزشتہ چند ماہ کے دوران، شمسی پینلز کی درآمدات اپریل کے ریکارڈ سطح سے نیچے آئیں، اور یہ کمی مسلسل جاری رہی، اگست میں درآمدات 1100 میگاواٹ کے قریب رہیں۔ یہ تیز کمی بنیادی طور پر شپمنٹ کی تاخیر اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ہوئی، جس کے باعث موجودہ اسٹاک کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔اگرچہ قیمت میں اضافہ کا صحیح تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا، لیکن موجودہ اسٹاک کے کم ہونے سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید