• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس، PTI کی لارجربینچ تشکیل دینے کی درخواست

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں کم سے کم پانچ رکنی لارجر بینچ کی تشکیل دینے کی نئی درخواست دائر کر دی ۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کیخلاف عدالت نہیں جاسکتا تھا، تحریک انصاف کے اِنٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس 21اکتوبر کو مقرر ہے، کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، پی ٹی آئی درخواست پہلے کیس سنتے ہوئے بینچ نے ایسا اعتراض غلط خارج کیا، آئینی اعتراض پر سماعت کیلئے بینچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی۔ تحریک انصاف کی درخواست میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے میں آبزرویشنز موجود ہیں۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بنچ کی تشکیل کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے، لارجر بینچ میں کم سے کم 5 یا ترجیحی بنیادوں پر 8 ججز کو رکھا جائے۔
اہم خبریں سے مزید