• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ سے بھیجے گئے کینڈی کے پارسل سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمزایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے تھائی لینڈ سے بھیجے گئے کینڈی کے پارسل سے ڈیڑھ کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ضبط کر لی ،تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی شروع کی گئی،کسٹمز کی خصوصی ٹیم نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پارسلز کی کڑی نگرانی ا سکینگ اور مشکوک پارسلز کی چیکنگ کے دوران انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے تھائی لینڈ سے درآمدی پارسل جو کہ کینڈی کےڈبوں پر مشتمل تھا اوربنکاک سے ڈیفنس کراچی میں رہائش پزیرمسزمرزاجنیدکے نام بک کروایاگیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید