راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں2دن کی توسیع کر دی گئی،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سینٹرل جیل راولپنڈی کے اسیروں سے ملاقاتوں پر عائدکی گئی پابندی میں ہفتہ کو دوروزکی توسیع کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا،اس فیصلے کااطلاق تمام اسیروں پر ہوگا،تاہم حکومت نے پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی خصوصی اجازت دی ۔