• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کا افسوسناک انجام، شوہر نے نئی نویلی دلہن کو جان سے مار دیا

کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں 4 ماہ قبل ہی ہونے والی پسند کی ایک شادی کا انجام بیوی کے افسو ناک قتل پر منتج ہوا ،شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو جان سے مار دیا ہے، پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 4ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم دونوں میں فورا ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے، ان جھگڑوں کے باعث مقتولہ شادی کے بعد بار بار ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی۔شاہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا، جس سے اسکی جان چلی گئی۔
اہم خبریں سے مزید