• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو امریکی فاؤنڈیشن مودی سرکار کی لابنگ میں سرگرم

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندو امریکی فاؤنڈیشن ان کی لابنگ کیلئے سرگرم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں اور عالمی سطح پر رہائش پذیر ہندوؤں نے ہمیشہ مودی کی مجرمانہ سرگرمیوں کو طول اور پذیرآئی دی ہے۔ امریکا میں مقیم ہندوؤں کی تنظیم ہندو امریکی فاؤنڈیشن کے مودی سرکار کی حمایت میں امریکی شہر کیپٹل ہل میں لابنگ کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ نریندر مودی کے 2014 میں حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہندو امریکی فاؤنڈیشن کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی جس کی قیادت ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید