• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیوں کے باعث آدھا کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی(نیوزڈیسک) کیریبین ملک کیوبا میں تاریکی کا راج پھیل گیا ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ملک میں توانائی کا بحران سنگین تر ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں توانائی کا بحران سنگین ہو گیا ہے، اور آدھا ملک تاریکی میں ڈوب گیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔حکومت نے تین دن کے لیے سرکاری اسکول، کاروباری مراکز اور تمام غیر ضروری سرگرمیوں کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید