شنگھائی (اے ایف پی ) چین کے صدر ژی جن پنگ نے چینی فوج کو جنگ کے لیے تیاریاں تیز تر کرنے کا کہا ہے ۔ یہ بات ہفتہ کو یہاں چینی سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتائی چین صدر نے بات تائیوان کے اطراف بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے بعد کہی ۔ گزشتہ جمعرات کو چینی صدر نے چینی فوج کے راکٹ فورس بر یگیڈ کا بھی دورہ اور معائنہ کیا ۔ انہوں نے چینی فوج سے کہا کہ وہ تر بیت اور تیاریوں کو جامع غور جاری رکھیں ۔ چین جوتائیوان کو اپنا جزو سمجھتا ہے اس نے تائیوان کے اطراف اپنی فوج قوت کو مستحکم و مضبوط کرنا شروع کردیا ہے ۔ چین نے پیر کو تائیوان کے اطراف اپنے لڑاکا طیارے ‘ ڈرون ‘ جنگی اور کوسٹ گارڈکے جہاز تعینات کردیئے ہیں ۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک تائیوان کو بزوربھی شامل کرنے سے گریز نہیں کریگا۔