• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سروس وفات پانیوالے پولیس ملازمین کے بچے نوکریوں سے فارغ

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی پالیسی کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ۔حکومت کے احکامات کے بعد عملدرآمد کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق 24جولائی سے پنجاب بھر میں فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جبکہ آئی جی آفس نے تمام ضلعی ویونٹس افسران کو 24 جولائی کے بھرتی کئے گئے ملازمین کے احکامات منسوخ کرکے رپورٹ بھجوانے کاحکم دیدیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گہا ہے کہ 24جولائی کے بعد بھرتی ہونے والوں کی تفصیلات پروفارما کے مطابق اسٹیبلشمنٹ برانچ کو بھجوائی جائیں۔منسوخ کئے گئے احکامات کی جانچ پڑتال کیلئے نام اور ولدیت تاریخ بھرتی پروفارما کے مطابق بھجوائے جائیں۔ پولیس حکام کے مطابق ہر سال سیکڑوں ملازمین کی وفات کے بعد ان کے بچوں کونوکری دی جاتی تھی،آئندہ حکومتی پالیسی کومدنظر رکھتے ہوئے فیملی کلیم پربھرتیاں نہیں ہوسکیں گی۔
اہم خبریں سے مزید