• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی 26 ویں ترمیم، آج کا دن ڈرامائی ثابت ہو سکتا ہے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) آئین کی 26ویں ترمیم کے حوالے سے آج (اتوار) کا دن غیر معمولی طور پر ڈرامائی ثابت ہو سکتا ہے، نئے عدالتی نظام کے لئے اخراجات کی منظوری کی غرض سے قومی اسمبلی سے آج ایک مالیاتی بل بھی منظور کرایا جائے گا،قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے واضح کر دیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں آج دوپہر جو آئین کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جاےگا اس میں متعدد مفید تبدیلیاں شامل کی جا سکتی ہیں اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ بھی مو جود تھے ۔حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے جنگ/دی نیوز کو بتایا ہے کہ اعلیٰ ترین مشاورت میں اس بازگشت کو سنا گیا ہے کہ ترمیمی مسودے میں اہمیت کی حامل ان تمام دفعات کو شامل کر لیا جائے جنہیں اضطراری وجوہ سے آخری مسودے سے خارج کر دیا گیا تھا ان میں وفاقی آئینی عدالت اور فو جی عدالتوں کا قیام، ججوں کے تقرر وتبادلے اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو منضبط بنانا شامل ہے اس بارے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اس میں کسی طور مزید تاخیر نہیں کی جائے گی ذرائع کے مطابق نئے عدالتی نظام کے لئے اخراجات کی منظوری کی غرض سے قومی اسمبلی سے آج ایک مالیاتی بل بھی منظور کرایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید