• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 12جبکہ پاکستان میں 39ہوگئی ہے ۔ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ہفتے کو سندھ میں پولیو کے دو مزید کیسز کی تصدیق کی۔ یہ کیسز سانگھڑ اور میرپورخاص سے سامنے آئے ہیں ۔ای او سی سندھ کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کے بارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں اب تک چار پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید