• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی وفد وعدے کے باوجود اڈیالہ سے کے پی ہاؤس چلا گیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) مولانا فضل الرحمٰن اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں کے درمیان طے تھا کہ وہ اڈیالہ جیل سے اپنے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرنے کی بجائے مولانا کی رہائش گاہ پر آئیں گے اور انہیں ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

اس پر پی ٹی آئی کے راہنماؤں کا اتفاق بھی ہوا تھا لیکن عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے فیصلہ تبدیل کرکے کے پی کے ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ 

ذرائع کے مطابق فیصلہ تبدیل کرنے کی وجہ مولانا کی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر سیاسی اور حکومتی شخصیات کی موجودگی تھی۔ 

اطلاعات کے مطابق یہ شخصیات پی ٹی آئی کے وفد کی منتظر تھیں تاکہ پی ٹی آئی کے تازہ ترین موقف سے آگاہی حاصل کرسکیں، تاہم جونہی عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے راہنمائوں کی پریس کانفرنس ٹی وی چینلز پر آنی شروع ہوئی تو مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر موجود شخصیات کے اتفاق رائے کے بعد بلاول بھٹو نے بھی پریس کانفرنس شروع کردی۔

اہم خبریں سے مزید