لاہور،لندن(ایجنسیاں)جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی، انصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش، سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے۔ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیر اہتمام لنکنز ان میں کانفرنس ہوئی جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت پاکستان سے آئے وکلا ایسوی ایشن کے ارکان نے بھی شریک کی۔جسٹس طارق محمود نے عدلیہ کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی انٹرنیشل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی کانفرنسوں کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔