• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ، حجم 7 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(آئی این پی)مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں 14فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی تا ستمبر پاکستانی برآمدات کا حجم 7ارب 90کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران پاکستانی برآمدات میں 14.61فیصد اضافہ ہوا، جولائی تاستمبر پاکستانی برآمدات کا حجم7ارب90کروڑڈالر سے تجاوز کرگیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ڈالر زیادہ ہے۔دستاویزات کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات9.51فیصد اضافے سے4.52ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، مینو فیکچرنگ آلات کی برآمدات 7.77فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر جبکہ غذائی اشیا کی ایکسپورٹس26فیصد اضافے سے1ارب 61کروڑ ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات میں39کروڑ ڈالر،غذائی اشیا میں 34کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، چاول، چینی، پھل، سبزیوں، تمباکو اور گوشت کی برآمدات بڑھ گئیں، کارپٹ، کھیلوں کا سامان، لیدر مصنوعات، فٹ ویئر، سرجیکل آلات بھی شامل ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران پیٹرولیم، کوئلے، کھاد، کیمکلز، پلاسٹک میٹریل کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، آٹو پارٹس، ٹائرز، قیمتی جواہرات، جیولری کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔پہلی سہ ماہی میں مچھلی، دالوں، بیجوں، خشک میوہ جات کی ایکسپورٹس میں کمی آئی، خام کپاس، سوتی دھاگہ، قالین، لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی، جولائی تا ستمبر کینوس فٹ ویئر، الیکٹریکل مشینری، گڑ کی برآمدات بھی کم ہوئیں۔ 
اہم خبریں سے مزید