• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، محفل موسیقی میںزہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک، 6 کی حالت غیر

نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں محفل موسیقی میں مبینہ طور پر زہریلی شراپ پینے سے 12افرادکی حالت غیر،جن میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین ولد فقیر گل سکنہ طوہہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ فیاض ولد شانے سکنہ طوہہ کی شادی کے سلسلے میں مہندی کی رسم ادا کرنے کے سلسلے میں اٹک محلہ گلزار گئے تھے جہاں پر مبینہ طور پر زہریلی شراب پی لی جس سے ہم سب کی حالت غیر ہوگئی، کچھ نوجوان جو سو گئے وہ سوتے میں ہی ہلاک ہوگئے، جن میں تین کا تعلق اٹک سے ہے اور تین کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ جن میں اٹک کے ہلاک ہونے والے افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے جبکہ نظام پور کے عاطف ولد الطاف حسین ، لقمان ولد نوروز،آصف محمود ولد عبد لرازاق شامل ہیں۔ الطاف حسین کے مطابق آصف اور لقمان شراب لائے تھے جو کولڈ ڈرنک کی بوتلوں میں تھی۔
اہم خبریں سے مزید