• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ مرے نہیں وہ زندہ ہیں، امیرِ قطر کی والدہ کا یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت

کراچی(نیوزڈیسک)امیرِ قطر کی والدہ نے بھی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں شان دار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یحیی مر گئے ہیں، ہر گز نہیں یحیی مرے نہیں وہ زندہ ہیں، اور لوگ اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے لیکن اپنے نام کی طرح یحیی زندہ رہیں گے۔شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ یحیی سنوار بھی اللہ کے پیغمبر یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کی طرح زندہ رہیں گے۔ شہید زندہ ہوتے ہیں اور کبھی مرتے نہیں۔
اہم خبریں سے مزید