• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کمیشن ایجنٹس کو اشیاء ضروریہ خریدنے کے لئے سود سے پاک قرضے دینے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے ایک مضبوط صوبہ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا اشیا ئے ضروریہ کی ڈیمانڈ پر فوکس رکھنے اورسپلائی پر توجہ نہ دینے کا سخت نوٹس ۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور فوڈ سیکورٹی کے لئے حال ہی میں بنائے گئے نئے محکمے ’’پرائس کنٹرول اینڈ کماڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ‘‘ کو ڈیمانڈ اور سپلائی کی فورکاسٹنگ چین کو بہتر بنانے کے لئے سٹریٹیجک مینجمنٹ یونٹ بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس یونٹ میں فیصلہ سازی کے لئے فنانشل ایکسپرٹ، انٹرنیشنل ٹریڈ میں مہارت رکھنے والے وکلاء اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے خصوصیت کے حامل 7افراد شامل ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں مارکیٹ کمیٹیوں ، فوڈ اینڈ ویجیٹیبل اور غلہ منڈیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے 2018میں بنائی گئی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) کو مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قانونی ترامیم پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اس ا ہم ترین اتھارٹی پر گزشتہ چھ سال میں فوکس نہیں کیا گیا ۔ اتھارٹی کے سٹاف میں ایک ایم ڈی اور سٹاف کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی نے صوبے میں10ارب روپے سے ایگریکلچر مارکیٹنگ فنڈ بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید