• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ججز کی دوسری وضاحت، سپریم کورٹ عملہ آج جواب جمع کرائے گا

اسلام آباد ( آن لائن )8ججز کی دوسری وضاحت پر سپریم کورٹ عملے کی جانب سے آج جواب جمع کرائے جانے کا امکان ہے، چیف جسٹس عملے سے پوچھا تھا کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر سپریم کورٹ کے عملے سے مانگاگیاجواب آج پیر کوپیش کیے جانے کاامکان ہے اور ڈپٹی رجسٹرار ، مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید وضاحت پیش کرینگے۔ دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے دوسری وضاحت جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پابند کیا تھا کہ وہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ عملے سے پوچھا ہے کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں اْن سے سوال کیا گیا ہے کہ بغیر اوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے جاری ہوئی؟۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید