• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ پیر کو عمان میں گروپ بی کے میچ میں پاکستان شاہینز نے 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم7 وکٹوں پر111 رنز بناسکی۔ پاکستان شاہینز کی اننگز کے چوتھے ہی اوور میں مظاہر رضا نے کپتان محمد حارث ( 3 ) اور یاسرخان ( 3 ) کو آؤٹ کردیا ۔ قاسم اکرم اور عمیر بن یوسف اسکور85 تک لے گئے۔ عمیر 25 اور قاسم اکرم نے2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے۔عبدالصمد نے20 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ روحیل نذیرنے 20 گیندوں پر3 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے41 جبکہ عرفات منہاس نے 15گیندوں پر 2 چھکے اور2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ عمان کے بیٹرز کسی بھی موقع پر پاکستانی بولنگ کیلئے خطرہ نہ بن سکے۔ وسیم علی 28 او کپتان جتیندر سنگھ نے 24 رنز بنائے۔ زمان خان نے دو ، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم ، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد عمران ایک ایک وکٹ لی۔علاوہ ازیں ایک اور میچ میںبھارت اے نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست دےدی۔ 108رنزکاہدف بھارت اے نے گیارہویں اوورزمیں حاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما 58رنزبناکرنمایاں رہے۔ عرب امارات 16.5 اوورزمیں 107رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ راہول چوپڑا 50 رنزبناکرنمایاں رہے۔ بھارت اے کی جانب سے راسخ سلام تین ، رامندیپ سنگھ نے دو وکٹیں لیں۔

اسپورٹس سے مزید