کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین یو سی پشین ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صوبے سے غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے حکومت صنعتیں لگائے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں کپاس کی کاشت ہورہی ہے لیکن صوبے میں ٹیکسائل ملز نہ ہونے کی وجہ سے زمیندار یہ کاٹن دوسرے صوبوں میں لے جاکر فروخت کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ صوبے میں صنعتیں لگانے کے احکامات جاری کریں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں اور صوبہ ترقی کرسکے ۔ انہوں نے حکومت صوبے میں صنعتیں لگانے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کرے تاکہ لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کرسکیں۔