• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی جرائم کی شرح میں کمی،ٹریفک نظام بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوئے جن میں آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ،جرائم کی شرح کو کم کرنے ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔اجلاسوں میں ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک اور ڈائریکٹر لیگل سمیت زونل ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی نے وفاقی دارالحکومت نے امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت جرائم کی شرح اور ان کے انسداد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔