واشنگٹن(ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے توانائی کے شعبے کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔
‘معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کئے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں‘صوبائی حکومتیں زرعی شعبے میں قانون سازی کریں گی، اسٹیٹ بینک4 نومبر کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کرسکتا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضوں کی پروفائلنگ پرچین سے ابھی بات شروع کی ہے اور جواب حوصلہ افزا ہے، مذاکرات کے لحاظ سے ابھی ابتدائی ایام ہیں۔