• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹبی سٹی، غالب مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں 6 ڈاکے ، متعدد چوریاں

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ڈاکووں نے ٹبی سٹی میں واجد سے 2لاکھ اور موبائل فون ،غالب مارکیٹ میں ربنواز سے 2لاکھ ، موبائل فون ،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں اقبال حیدرسے1 لاکھ 80ہزار اور موبائل فون ،گلشن راوی میں احمد حسن سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون ،قلعہ گجر سنگھ میں اسحاق خانسے 1لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون،جوہر ٹاون میں کاشف لطیف سے 1 لاکھ 40 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ہربنس پورہ اور جنوبی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔ ڈیفنس کے علاقے میں ایک روزقبل 1کروڑ کی واردات کے دوران ڈاکووں کے جیمر ڈیوائس استعمال کرنے کا انکشاف کیا ۔ ڈاکووں کے گھر داخل ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ کام کرنا بند ہوگیا ۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی گینگ اس سے قبل بھی وارداتوں میں جیمر ڈیوائس استعمال کرچکا ہے۔
لاہور سے مزید