• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں،مولانا امجدخان

لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ کشمیراور غزہ میں نہتے حریت پسندوں نے دنیا پہ یہ بات ثابت کر دی ہے کہ جنگیں اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ ایمانی جذبے کے ساتھ لڑی جاتی ہیں،جے یو آئی کل بھی کشمیر اور بیت المقدس کے لئے چلنے والی تحریک ازادی کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور کل بھی ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے ۔نے کہاکہ اوآئی سی عرب لیگ اور دیگر تنظیمیں صرف بیانات تک محدود ھیں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یو آئی کے کار کن پاکستان کے مفاد ات اور دنیا بھر میں خصوصاکشمیر ،فلسطین میں چلنے والی آزادی کی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔جمعیۃ علماء اسلام لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر و ورکرز کنونش سبزہ زار میں ہوا، صدارت مولانا محب النبی نے کی۔ مولانا سید محمود میاں نے کہاکہ کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ پاکستان کی شہہ رگ ہے حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، حافظ عبدالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 26 ویں آئینی ترمیم میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید