• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1لاکھ کشمیریوں کو بھارتی فوج شہید کر چکی ہے،امیرالعظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنر ل امیرالعظیم نے 27اکتوبر 1948ء کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضہ کے خلاف دنیا بھرمیں یوم سیاہ منائے جانے کے موقع پر جماعت اسلامی لاہور کے تحت احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ مظاہرہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی میں شریک تھی انہوں نے شرکا سے کرتے ہوئے کہا کہ 77سال سے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر آئینی و غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید اور لاکھوں افراد اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ دنیا بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور لاکھوں کشمیریوں کی شہادتوں پر خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیمِ ہند کے فارمولے اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں داخل ہوکر غاصبانہ قبضہ کیا، اسی واقعہ کی مناسبت سے 27 اکتوبر جموں و کشمیر کے عوام کے لیے سیاہ ترین دن ہے ، جموں و کشمیر کے 77 ویں یومِ سیاہ کے موقع پر 25 کروڑ پاکستانی عوام اپنے اس غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کی سیاہ رات کے خاتمہ، حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
لاہور سے مزید