• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال ، پیدائش کے فوری بعدبچوں کی سماعت کیلئے سکریننگ کافیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نومولود بچوں کی سماعتی صحت او ر جسمانی فٹنس کے لئے جنرل ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے فورا بعد قوت سماعت کا جائزہ لینے کیلئے سکریننگ کی جائے گی۔ جدید اوٹو کاسٹک امیشن مشین کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔ پاکستان ائیر فاؤنڈیشن اور پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کے مابین با قاعدہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین اور ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی یونٹ 2 ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر موجود تھے ۔
لاہور سے مزید