• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ بین الاقوامی امن کیلئے اپناکردار اداکرے،راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں علماءکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیل کی غزہ، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارجیت قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ غزہ اورمقبوضہ کشمیر میں امن کےلئے کردار ادا کرے۔ غزہ اورکشمیرکے مظلوم عوام کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے‘ اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ اسرائیلی کارروائی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل غزہ کے غیورمسلمانوں اوربھارت مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد اپنی عسکری طاقت سے دبا نہیں سکتا۔ ہمارامطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیلی جارحیت اور مجرمانہ رویئے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
لاہور سے مزید